ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا عمران خان کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

حکومت کا عمران خان کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
کیپشن: Maryam Aurangzeb And Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے  ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے  جو بھی فیصلہ ہوگا  اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیایست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان سے متعلق بیان پر  بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے،  معاشی دہشتگرد، معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی، اس ٹولے نے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا۔

انھوں نے کہا کہ  تباہ حال معیشت، بیروزگاری، بدترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہے، عمران خان کے دور میں آٹا،چینی،گھی، دوائی اور کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی۔