ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم ٹاؤن؛کال سنٹر سے خاتون کی لاش برآمد

مسلم ٹاؤن؛کال سنٹر سے خاتون کی لاش برآمد
کیپشن: Woman's dead body
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں واقع کال سنٹر سے خاتون کی لاش برآمد،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
 پولیس کے مطابق 28 سالہ ثمرین کی لاش مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب اس کے اپنے کال سنٹر سے ملی، کال سنٹر پچھلے چار روز سے بند تھا، ملازمین کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ثمرین کو مردہ حالت میں پایا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی، فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل؟ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

دوسری جانب نشتر کالونی کے علاقہ مبارک ٹاون میں چالیس سالہ شہری فائرنگ سے قتل ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی،پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کہ شناخت چالیس سالہ الطاف کے نام سے کی گئی ہے،الطاف مبارک ٹاون میں سڑک پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس نےلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے مقتول کی والدہ صغراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں سے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer