کمشنر لاہورکا ایک اور دبنگ اعلان

کمشنر لاہورکا ایک اور دبنگ اعلان
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان و سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں کورونا خطرے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے عزم کے ساتھ لاہور انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے آٹھویں روز بھی فلیگ مارچ میں آرمی،رینجرز اور پولیس کے دستوں نے حصہ لیا،کمشنر لاہور نے واضح اپیل کی کہ شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کر کے انتظامیہ کو سختی کرنے سے بچائیں،فلیگ مارچ پولیس لائن، ٹاون ہال سے شروع ہو کرمال روڈ، ریگل، پنجاب اسمبلی، گورنر ہاوس، کینال روڈ سے بھی گزرا،لاہور انتظامیہ سربراہان نے دھرم پورہ بازار اور صدر بازار کا پیدل گشت کیا، ماسک تقسیم کیے اور ماسک نہ پہننے پر گرفتاریاں بھی کرائیں۔

مزید پڑھئے:کمشنرلاہور نے شہریوں کو خبردار کردیا

کمشنر لاہور و سی سی پی او نے چھ بجے کے بعد لاک ڈاون پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیا،کمشنر لاہور نے کہا کہ وینٹی لیٹر  پر جانے سے بہتر ماسک پہننا ہے،شہری انتہائی احتیاط کریں، کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری اپنی زندگی محفوظ کریں، پورے خاندان و معاشرے کی زندگی محفوظ رہے،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی پابندیوں پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، لاہور کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکزوں کو چیک کیا جارہا ہے، کمشنر لاہورنے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےمساجد سے ہونے والے اعلانات کی ویڈیو ٹویٹ کی تھی،ٹوئیٹر پیغام میں کمشنر نے شہریوں سےکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے خصوصی اپیل کی ہے،کمشنر نے ٹویٹ میں کہا کہ ماسک پہننا وینیٹیلیٹر سے بچا سکتا ہے، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کے لئے احتیاط کریں زندگی بہت قیمتی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer