ماسک نہ پہننے والوں کی شامت آگئی

ماسک نہ پہننے والوں کی شامت آگئی
کیپشن: Corona SOPs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کے وار جاری پھربھی شہری بازنہ آئے ، لاہورپولیس نے کرونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی اورماسک کااستعمال نہ کرنے پریکم اپریل سے اب تک 36سوسے زائد مقدمات اور ڈرائیورز کے 2 لاکھ 37ہزار چالانز کردئے ۔
 سی سی پی او غلام محمودڈوگرکےاحکامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز155 نئے مقدمات درج کئے گئے۔بغیر ماسک گھومنے پر 102 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 53 مقدمات درج کئے گئے۔مجموعی طور بغیر ماسک گھومنے پر 2152 اور حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی 1467 مقدمات درج کئے گئے۔

کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 3619 مقدمات درج کئے گئے۔شہریوں میں کورونا وباء کا شعور اجاگر کرنے کےلئے ڈویژنل لیول پر فلیگ مارچ کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ماسک ڈرائیونگ پر 02 لاکھ 36 ہزار 972 گاڑیوں کے چالان کئے جاچکے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 67 مقدمات بھی درج، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1648 پبلک سروس وہیکلز بند،01 لاکھ 63 ہزار 361 موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،15 ہزار 125 کاروں کو چالان بھی چالان ٹکٹ جاری،حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری نہ کرتے پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 16 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer