ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے گوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

gogi butt
کیپشن: gogi butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:گوگی بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار ، تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں گوگی بٹ اوراسکےساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے گوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ، تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں گوگی بٹ اوراسکےساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمے میں دہشتگردی،ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ میں گوگی بٹ،حاجی اشفاق اورمحمدفیاض سمیت13افرادنامزد کئے گئے ہیں۔

 گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ  پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی، واضح رہے گوگی بٹ کے گھر پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارا  تھا اور اسے ساتھیوں سمیت نجی سوساءٹی سے گرفتار کیا گیا تھا  چھاپےکےدوران ملزمان سےبھاری اسلحہ برآمدہواتھا۔