سٹی42:لاہور سمیت ملکی بھر کےایئرپورٹس پر 80 فیصد پروازیں منسوخی کااطلاق کردیا گیا۔لاہورایئر پورٹ سےملکی اوربین الاقوامی 28پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت ملکی بھر کےایئرپورٹس پر 80 فیصد پروازیں منسوخی کااطلاق کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن کی ہدایات کی روشنی میں بیس مئی 2021 تک صرف 20 فیصد پروازیں ہی چلائی جائیں گئیں،لاہورایئر پورٹ سےملکی اور بین الاقوامی 28پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائے 241 اورابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 242، ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 اورریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 بھی منسوخ کردی گئی۔
کراچی جانے والی پروز پی کے 313 ، دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 اورکوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322، دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 624 ، دبئی جانے والی پرواز ای کے 625 ،قطر سے آنے والی پرواز کیو آر 628،قطر جانے والی پرواز کیو آر 629 اور کراچی جانے والی پرواز ای آر 521 کو منسوخ کردیا گیا۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185،بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف 766 ،بحرین جانے والی پرواز جی ایف 767 جبکہ کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 شامل ہے۔