نابینا افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 نابینا افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) نابیا افراد کا احتجاج رنگ لیے آیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے نابینا افراد کو ڈیلی ویجز سے کنٹریکٹ پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کو کنٹریکٹ پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام محکموں سے احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے۔

محمد بشارت راجہ نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔