سٹی 42: پاکستان نے برادر ممالک ترکیہ اور آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا حملے بین الاقوامی قانون اور بین الریاستی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہیں،ایسے اقدامات خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
پاکستان نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل، مکالمے اور سفارتکاری پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فضائی رابطے جزوی بحال ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے پاکستانی کمرشل پروازوں کے ذریعے واپسی شروع کر چکے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور محفوظ واپسی کے لیے پرعزم ہے۔ ہنگامی رابطہ نمبرز اور تفصیلات دفتر خارجہ اور سفارتخانوں کی ویب سائٹس پر جاری کر دی گئی ہیں۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایران سے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ رہے ہیں، آذربائیجان میں پاکستانی سفارتخانہ پوری طرح متحرک ہے. وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ اس ساری صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے.