ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ ، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

 گورنر پنجاب کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ ، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل :رہبر اعلیٰ ایران، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت کے بعد ایرانی قونصلیٹ میں تعزیت کے لیے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی، علی حیدر گیلانی بھی ہمراہ تھے،گورنر پنجاب نے قونصل جنرل ایران،مہران مواحدفر سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اس سانحے پر مشترکہ دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔