ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک-بنگلہ دیش سیریز کے متعلق محسن نقوی اور بی سی بی  صدر فاروق احمد کا اہم بیان

پاک-بنگلہ دیش سیریز کے متعلق محسن نقوی اور بی سی بی  صدر فاروق احمد کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں،  چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد پر بی سی بی کے تعاون پر فاروق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

محسن نقوی نے کہاکہ دونوں بورڈز گزشتہ چند ہفتے سے باہمی سیریز پر بات کر رہے ہیں، جلد اس حوالے سے پیش رفت ہو گی. 

بی سی بی  صدر فاروق احمد نے اس موقع پر کہاکہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ جنہوں نے  مدعو کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کرکٹ بہت آگے آ ئی ہے۔

 فاروق احمد نے کہاکہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے  پر بات چیت کر رہے ہیں ۔