ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی میں ٹیم کے سکور کا نیا آل ٹائم ریکارڈ بن گیا

New Zealand vs South Africa, Qazafi stadium Lahore, Champions Trophy 2025
کیپشن: File Photo

سٹی42: چیمپئینز ٹرافی میں آج سیمی فائنل میچ میں ٹیم کے سکور کا نیا آل ٹائم ریکارڈ بن گیا۔

نیوزی لینڈ   دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں مین سے ایک ساؤتھ افریقہ کا سامنا کرتے ہوئے 50 اوورز میں362 رنز بنا ڈالے۔

 ساؤتھ افریقہ کا 50 واں اوور لونگی نجیدی نے کیا، انہیں اس اوور میں 13 رنز پڑے۔  نیوزی لینڈ کے  سینٹنر نے آخری بال پر اس ریکارڈ میں دو رنز کا اضافہ کیا۔ پانچویں گیند پر  مشیل بریس ویل کی وکٹ گر گئی تھی، چوتھی گیند پر بریس ویل نے چوکا مارا تھا،  اس سے پہلے بھی بریس ویل نے نجیدی کو چوکا مارا تھا۔

آج کا ریکارڈ بننے سے پہلے قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں نے  باری باری چیمپئینز ٹرافی کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیم مجموعے بنائے تھے۔ 

پہلے انگلینڈ نے 351 رنز بنائے تھے۔

دوسری اننگ مین آسٹریلیا نے اس ٹارگٹ کو کامیابی سے چیز کیا اور 354 رنز کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

آج نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کا سیم یفگائنل کھیل رہی ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلا اور 50 اوورز میں 362 رنز کا نیا ٹیم مجموعہ کا ریکارڈ کھڑا کر دیا۔