ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی2025 کانیا ریکاڈ، 38 چوکے، 5 چھکے، کیویز کی اننگز کے دلچسپ سٹیٹس

Champions Trophy2025, Lahore Qazafi Stadium, New Zealand vs South Africa, ICC Champions Trophy, Kane Williamson, Ravindran
کیپشن: File Photo

سٹی42: چیمپئینز ٹرافی کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیمی فائنل کی پہلی گریٹ اننگز مین نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے محتاط بیٹنگ کی نئی ہائیپ دکھائی۔

اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ  دو سینچریاں بنائیں۔

بہترین سٹرائیک ریٹ کے ساتھ  دو ففٹیز ایک رن سے ادھوری چھوڑ دیں۔

 چھکے تھوڑے اور چوکے بہت زیادہ لگائے۔

نیوزی لینڈ کے دینچریاں بنانے والے بیٹرز کین ولیمسن اور رچن رویندرا ہیں۔

 رویندرا نے اوپننگ کی تھی۔ انہوں نے 93 گیندوں سے سینچری مکمل کی۔  رویندرا کی سینچری میں صرف ایک چھکا تھا اور 13 شاندار چوکے تھے۔

ان کا سٹرائیک ریٹ 106 رہا۔

کین ولیم سن نے سینچری 91 گیندوں سے بنائی۔ ولیم سن نے  2 چھکے لگائے اور  10 چوکے مارے۔  ولیم سن کا سٹرائیک ریٹ 108 سے اوپر رہا۔

49 رنز پر آؤٹ ہونے والے ڈیری مشیل نے 37  گیندیں خرچ کیں، انہوں نے 1 چھکا مارا اور 4 چوکے مارے۔  مشیل لونگی کی گیند پر اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے ربادا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

گلین فلپس نے 27 گیندوں سے 49 رنز کئے۔  فلپس نے  ایک چھکا مارا، چھ چوکے مارے، ان کا سٹرائیک ریٹ 181 رہا۔ 

بریس ویل نے 12 گیندوں سے 16 رنز بنائے، انہوں نے  دو چوکے لگائے۔

نیوزی لینڈ کی اننگ میں آج 38 چوکے لگے اور  5 چھکے لگے۔