ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی 2025; قذافی سٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ کی رنز کا پہاڑ سر کرنے کی سٹرگل کو دھچکا

South Africa vs New Zealand, city42, Van Der Dusan, Bavamma, Markaram, Santner
کیپشن: File Photo

سٹی42:چیمپئینز ٹرافی کے قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر کھیلے جا رہے سیمی فائنل مین ساؤتھ افریقہ کی دوسری وکٹ  125 رنز کے مجموعہ پر گر گئی۔ کیپٹن تیمبا بواما 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر  مشیل سینٹنر کی بال پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 اب وین ڈر ڈوسن 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر ہین اور ان کے ساتھ  ایڈن مارکرم نے بواما کی جگہ لی ہے۔

ساؤتھ افریقہ کی پہلی وکٹ  پانچویں اوور میں 20 کے مجموعی سکور پر گری تھی، اس کے بعد وینڈر  ڈوسن اور بواما نے 105 رنز کی دوسری وکٹ کی پارٹمنر شپ کی۔

 ساؤتھ افریقہ کو آج 362 رنز کے پہاڑ پر چڑھنے کا مشکل ٹارگٹ درپیش ہے۔  ان کا کرنٹ رن ریٹ 5.75  ہے اور درکار رن ریٹ بڑھتے بڑھتے  8.72 ہو گیا ہے۔