ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کا نیا ریکارڈ

قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کا نیا ریکارڈ
قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کا نیا ریکارڈ
قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کا نیا ریکارڈ
قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کا نیا ریکارڈ

سٹی42:  قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر آج چیمپئینز ٹرافی کا نیا آل ٹائم ریکارڈ بن رہا ہے۔  نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  ساڑھے 49 اوورز میں 360 رنز بنا لئے ہیں۔  نیوزی لینڈ کو یہ مجموعہ بنانے کے لئے چھ وکٹیں گنوانا پڑیں۔

اس سے پہلے چیمپئینز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹیم مجموعہ انگلینڈ نے قذافی سٹیڈیم میں ہی بنایا تھا جو  351 تھا۔ یہ ریکارڈ کچھ ہی گھنٹے بعد آسٹریلیا نے توڈ دیا تھا اور 354 رنز کا مجموعہ بنا ڈالا تھا۔ 

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

آج قذافی سٹیڈیم میں  فینز نے گریٹ کرکٹ دیکھی، نیوزی لینڈ کے دو بیٹرز  نے سینچریاں بنائیں.

رچن رویندرا نے 108 اور کین ولیمسن نے 102 رنز بنائے۔

ڈیری مشیل نے 49 رنز بنائے۔

گلین فلپس بھی 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اوپنر ول یوونگ نے 21 رنز بنائے

مشیل بریس ویل16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹوم لیتھم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کیپٹن سینٹنر کے حصے میں دو رنز آئے، وہ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔