ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر ایک بار پھر مہنگا

 ڈالر ایک بار پھر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : درآمدی بل کی طلب پر ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 279.77 روپے سے بڑھ کر 279.87 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل مسلسل بڑھنے کی وجہ سے روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 پیسے بڑھ کر 281.30 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 4.08 روپے مہنگا ہوکر 299.59 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.86 روپے اضافے سے 360.36 روپے، جبکہ سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہوکر 75روپے پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.60 روپے پر برقرار رہا۔