ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان؛ ماڈل بازار میں شہریوں کا رش، اشیا ہول سیل قیمت پر دستیاب

 رمضان؛ ماڈل بازار میں شہریوں کا رش، اشیا ہول سیل قیمت پر دستیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہربنس پورہ ماڈل بازارمیں قائم رمضان سہولت بازارمیں شہریوں کی خریداری جاری ہے، رمضان سہولت سٹالز پر ہول سیل کی قیمت پر 16 بنیادی اشیا ضروریہ فراہم کی گئی ہیں ۔ 

ماڈل بازارمیں ضلعی انتظامیہ کےتعاون سےسٹالزلگائےگئے، جبکہ سینئر سٹیزن کیمپ بھی لگائے گئے، اس کے علاوہ گاہکوں کی سہولت کیلئےکسٹمر کیئر سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ 

ماڈل بازار میں لہسن سرکاری نرخ625،سہولت بازارمیں600روپےفی کلومیں دستیاب ہے۔ لیمن سرکاری نرخ110،سہولت بازارمیں105روپےفی کلومیں دستیاب، گھیاکدوسرکاری نرخ70،سہولت بازارمیں65روپےفی کلومیں فروخت ہورہا ہے، جبکہ بیسن سرکاری نرخ310،سہولت بازارمیں300روپےفی کلومیں موجود ہے۔ اسکے علاوہ دال چناسرکاری نرخ310،سہولت بازارمیں300روپےکلومیں دستیاب، آٹاسرکاری نرخ855،سہولت بازارمیں785روپےفی کلومیں دستیاب ہے۔ سہولت بازار میں چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔