عرفان ملک: وفاقی وزیر محسن نقوی کا ایک اور پروجیکٹ مکمل کر لیا گیا،لاہور میں سمارٹ پولیس سٹیشن تکمیل کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن، شفیق آباد، وحدت کالونی ،نشتر کالونی اور سمن آباد سمارٹ پولیس اسٹیشنزکی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا۔
قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سُندر،کوٹ لکھپت ، نواں کوٹ، اسلام پورہ،باٹا پور، ہربنس پورہ، لاری اڈا، گجومتہ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،نواب ٹاؤن، شاہدرہ ٹاؤن، شادمان تھانے کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گا۔
تر جمان حکام کے مطابق شادباغ،شیرا کوٹ، ساندہ پولیس سٹیشن کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گا،لاہور پولیس نے تھانوں کی عمارتوں کیلئے فرنیچرز خریدنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا،ایس ایچ اوز ،انچارج انویسٹی گیشن کیلئے سمارٹ فرنیچرز تھانوں میں لگائے جائیں گے ۔