ملک اشرف : چار سیشن ججز کی ہائیکورٹ کا جج تعیناتی، ایک کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنیارٹی از سر نو مرتب کرلی گئی ،نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق پنجاب میں سیشن ججز کی تعداد 147 رہ گئی ،سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ایک سے پانچ درجے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی،جس کے مطابق2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی برقراررہی،10 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ،ایک جج کی سنیارٹی میں دو درجے،24 ججزکی سنیارٹی میں 3 درجہ، 105ججز کی سنیارٹی میں4 درجے اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ44ججز کی سنیارٹی میں5 درجہ اضافہ ہوگیا، عبدالرشیدعابد کا سنیارٹی میں پہلا نمبربرقرارہےاور عرفان احمد سعید کا سنیارٹی میں دوسرا نمبرہے، قیصر نذیر بٹ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ، تیسرے نمبر پرآگئے۔ محمداکمل خان کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ، چوتھےنمبرآگئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نسیم احمدورک کی سنیارٹی میں 3 درجہ اضافہ،36ویں نمبر پرآگئے۔ سیشن جج ملک منیراحمد جوئیہ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ،7ویں نمبر پر آگئے، خالدارشد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ،9ویں نمبر پر آگئے۔ سیشن جج چکوال چودھری طارق جاویدکی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ12ویں نمبر پرآگئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمدالیاس13ویں نمبرپرآگئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا کی سنیارٹی میں دو درجے اضافہ،22ویں نمبرپر آگئے۔ محمد نویداقبال32ویں نمبر پرآگئے۔صفدرعلی بھٹی کی سنیارٹی میں چار درجےاضافہ48 ویں نمبر پرآگئے۔ ملک علی ذوالقرنین کی سنیارٹی میں4 درجہ اضافہ52ویں نمبر پراورممبر لیگل انشورنس ٹریبیونل ظفراقبال تارڑ65ویں نمبرپرآگئے۔