عابد چودھری: رائیونڈمیں پولیس اہلکارکاساتھیوں سمیت خواتین سےجنسی زیادتی و ویڈیو بنانےکاڈراپ سین، صدرڈویژن پولیس نےجنسی زیادتی کاالزام جھوٹااوربےبنیادقراردیدیا۔
جنسی زیادتی کامقدمہ درج کرانیوالی مدعی خاتون اور2گواہوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی خاتون کاالزام تھا کہ اہلکارارسلان نےساتھیوں کےہمراہ بیٹی وبھانجی سےزیادتی کی ۔
ملزمان پر جنسی زیادتی کی ویڈیو بنانے کا بھی الزام تھا، دباؤپر مدعی نےعدالت میں ملزمان کوپہچاننےسےانکارکردیا۔
مقدمہ میں شامل لڑکیوں نےڈی این اےٹیسٹ کرانےسےبھی انکارکیا،مدعی مقدمہ اورگواہوں نے ملزمان سے مصالحت نامہ عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جھوٹا مقدمہ درج کراکے اور تفتیشی وسائل کا ضیاع کیا گیا ،ریپ کاجھوٹا مقدمہ درج کرانے پر اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات لگائی گئیں۔