لیگ سپنر شاداب خان کی ٹی 20 وکٹوں کی ٹرپل سنچری  ہو گئی

Shadab Khan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی ۔

شاداب خان نے 300 وکٹیں گرانے کا سنگ میل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آٹ کر کے عبور کیا ۔ اس میچ میں شاداب  نے  80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ  3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 25 سالہ شاداب  ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر  ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض ، سہیل تنویر، شاہد آفریدی ، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز  حاصل کر چکے ہیں ۔