رمضان ریلیف پیکج؛ یوٹیلیٹی اسٹورز پربغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی

 رمضان ریلیف پیکج؛ یوٹیلیٹی اسٹورز پربغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کے تحت بغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی۔ 

 یوٹیلیٹی اسٹورز پر میکرونی سرخ مرچ کی قیمت میں 2 سے 10 روپے کی کمی، ہلدی پاؤڈر18 اورمسالحہ جات کی قیمت میں 80 روپے تک کی کمی کردی گئی، روح افزا کی قیمت 2 سے 12 روپے کم، جیمز کی قیمت میں 10 سے 20 روپے کمی کردی گئی۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے اچار 15 اور کیچپ 20 روپے تک سستا کردیا۔ کھیر مکس, رس ملائی اور سویاں 6 سے 12 روپے تک سستی، مختلف چائے کے برانڈز میں 5 سے 43 روپے تک کی کمی کردی گئی۔ مختلف برانڈز کےصابن,کلینر, سرف,شیمپو اورٹوتھ برش بھی سستے کردیے گئے۔ 

بغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اسٹورز پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔