سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

 سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 1لاکھ91 ہزار 958 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر بڑھ کر 2115 ڈالر فی اونس ہے۔

Ansa Awais

Content Writer