محسن رضا نقوی کی پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات

محسن رضا نقوی کی پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی نے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل ) کھیلنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جہاں پر کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
اس ملاقات میں بابراعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث روف، محمد حارث، سلمان ارشاد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حنین شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف آصف علی، زمان خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان،صائم ایوب محمد حارث، اعظم خان ،عماد وسیم،حسن علی ،میر حمزہ اور افتخار احمد سمیت دیگر کھلاڑی شریک تھے۔
ملاقات میں کرکٹ کی بہتری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جس میں چئیرمین پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو کھیل پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کیگئی۔