رونالڈو کا جادو سعودی عرب فٹبال شائقین پر بھی چل گیا

 رونالڈو کا جادو سعودی عرب فٹبال شائقین پر بھی چل گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

سعودی پرو لیگ میں النصر کلب نے گزشتہ میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی، اگرچہ تینوں گولز مقامی کھلاڑیوں نے کیے تاہم 23 ہزار کے قریب تماشائی رونالڈو کو ہی گیند جال میں پہنچاتے دیکھنے آئے تھے، ان میں ولی عہد بھی شامل تھے جنھوں نے رائل باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

جیسے ہی گیند رونالڈو کے پاس آتی اسٹیڈیم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا اور رونالڈو کے نعرے گونجنے لگتے۔ وہ اب تک النصر کلب کی جانب سے 6 میچز میں 8 گول کرچکے ہیں۔