ویب ڈیسک:نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے46 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 232 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 614 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 7 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 77 ہزار 119 ہوگئی ہے جس میں سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔ کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 643 ہے۔