ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کردیا گیا

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کردیا گیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی پہلی  ڈیجیٹل مردم شماری کاآغاز  کردیا گیا، خودشماری کی تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع  کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری 12 مارچ سے4 اپریل تک جاری رہے گی، جبکہ خود شماری کی آخری تاریخ 10 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔ ترجمان مردم شماری کے مطابق اینومریٹرز پہلے بلاک کی خانہ شماری 5 مارچ جبکہ دوسرے بلاک کی10 مارچ تک مکمل کرلیں گے 12 مارچ سے مردم شماری عمل کا آغاز اور خود شماری کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا، مردم شماری کاعمل 4 اپریل کومکمل کرلیاجائےگا ۔ 

 رپورٹ کے مطابق صوبوں کے اصرار پر خود شماری کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے ، واضح رہے کہ   ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت خود شماری کا آغاز 20 فروری کو کیا گیا تھا، اس سے قبل خود شماری کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی تھی۔ 

Bilal Arshad

Content Writer