ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے روزگار نوجوانوں کےلئے اہم خبر

Scheme for the enemployed youth
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب روز گار اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے پرائیویٹ بینکوں کی مدد لینے کی تیاریاں،اپنا روزگار سکیم کے تحت پرائیویٹ بینکوں کے ذریعے قرضے دینے کی تجویز ،محکمہ صنعت و تجارت نے پرائیویٹ بینکوں سے متعلق تجویز حکومت کو پیش کردی ۔

 تفصیلات کے  مطابق پنجاب میں نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے لیے 30 ارب روپے کے قرض دینے کا وعدہ حکومت نے کیا تھا ۔یہ قرض براہ راست بینک آف پنجاب کی مدد سے نوجوانوں کو دئیے جارہے ہیں لیکن درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث پراجیکٹ سست روی کا شکار ہے  ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اپنا روز گار اسکیم کو بہتر اور اس میں قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے تیزی لانے کے لیےبینک آف پنجاب کیساتھ ساتھ نوجوان پرائیویٹ بینک سے قرضہ لے سکیں گے اور اس عمل سے اپنا روزگار سکیم کے تحت پرائیویٹ بینکوں کے ذریعے نوجوانوں کو قرضے دینے میں تیزی آئے گی ۔

پنجاب حکومت نے محکمہ صنعت کو سالانہ چھ ارب روپے روپے قرض نوجوانوں کو دینے کی حکومت عملی اپنائی تھی لیکن سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 14 ماہ میں صرف 70 کروڑ روپے ہی نوجوانوں کو بطور قرض ملے ہیں ۔