بہادر ماں کی بہادر بیٹی ،چودھری برادران کا آصفہ بھٹو  کو خراج تحسین

pervaiz elahi asifa bhutto ch shujat
کیپشن: pervaiz elahi asifa bhutto ch shujat
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی اکبر:  پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہٰی  نے پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنماء رخسانہ بنگش کو فون  کرکے آصفہ بھٹو کی خیریت دریافت کی ہے۔

   رپورٹ کے مطابق چودھری برادران نے لانگ مارچ کے دوران سرپر ڈرون لگنے سے آصف علی زرداری اورشہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے زخمی ہونے پرخیریت دریافت کی۔   چودھری شجاعت حسین کا آصف علی زرداری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ماں کی بہادر بیٹی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود مارچ کو چھوڑ کر نہیں گئی۔ جبکہ اسپیکر  پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھازخمی ہونے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ میں شامل ہونا ہمت کا کام ہے۔ رخسانہ بنگش نے خیریت دریافت کرنے پر چودھری برادران کا شکریہ ادا کیا۔