56 کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

LHC
کیپشن: LHC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) شہباز شریف کے دور حکومت میں قائم صاف پانی سمیت 56 کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں 7 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس شاہد وحید ایڈووکیٹ شان سعید گھمن کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواستگزار نے27 نومبر 2017 میں 56 کمپنیوں کی قانونی حیثیت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، بزدار حکومت کی جانب سے بھی عدالت میں شہباز حکومت کی 56 کمپنیوں کی قانونی حیثیت کا موقف اختیار کیا گیا۔

درخواستگزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق دور حکومت میں صاف پانی سمیت دیگر قائم ہونیوالی 56 کمپنیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ درخواستگزار نے استدعا کر رکھی ہے کہ عدالت 56 کمپنیوں کوغیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔ 

دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنیز کا قیام آئینی ہے، پنجاب حکومت کو صاف پانی سمیت دیگر کمپنیز بنانے کا قانونی اورآئینی اختیار حاصل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer