(سٹی42ٌ) بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر ہٹ میگا سٹار سلمان خان نے جب سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، دنیا بھر میں ان کے فینز موجود ہیں جن کو بے چینی کے ساتھ ان کی فلموں،تصاویر اور ویڈیوز کا انتظار رہتا ہے، اب کی بار انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کترینہ کیف کی بہن ایزبیل کیف کی مدد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری کے معروف سٹار سلمان خان کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، متعدد کامیان فلموں میں کمال اداکاری اور مشہور ڈائیلاگ آج بھی مداح سنتے اور ان کی نقل کرتے نظر آتے ہیں، بالی ووڈ کے سپرسٹار ،دبنگ کے سلطان اداکار سلمان خان کے چاہنے والے تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں جو سلمان خان کی فلموں، تصاویر اور ویڈیوز کا بے چینی کے ساتھ انتظار کرتے ہیں۔
سلمان خان کے بارے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اس بار اپنی قریبی دوست بالی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزبیل کیف کی بھرپور مدد کریں گے، ایزبیل کیف اپنی نئی فلم بنانے جارہی ہیں جس کا نام’ٹائم ٹو ڈانس‘ ہے، سلمان خان نے اور اداکارہ کترینہ کیف فلم کی کامیابی کے لئے اس کو پروموٹ کریں گے۔ یہ فلم 12 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ سلمان خان کی وجہ سے ایزبیل کیف کو یہ فلم ملی۔
اداکار کے ایک دوست کا اس حوالے سے کہناتھا کہ سلمان ایزبیل کیف کی بھرپور مدد کریں گے، اتنا تو بھائی نے کترینہ کو بھی پروموٹ نہیں کیا تھا۔قبل ازیں سلمان خان نے اپنےایزبیل کیف کے ایک گانے کی تعریف کرتے اس کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا تھا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈاداکار کی نئی آنے والی فلم’ ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ موخر ہوچکی ہے، کورونا وائرس کے پے درپے وار دنیا بھر میں جاری ہیں،مہلک وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ کو روکادیا گیا تھا،ان کی نئی فلم کی شوٹنگ یواے ای میں رواں ماہ شروع ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس کو روکنا پڑا۔
فلم ڈائریکٹر اور دیگر عملے کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ اب شوٹنگ ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔ایکشن سے بھرپوراس فلم میں اداکار سلمان خان کے ساتھ ہیروئن کا کردار اداکرنے کے لئےکترینہ کیف کو کاسٹ کیاگیا، جبکہ ’ ٹائیگر3‘ میں ولن کا کردار عمران ہاشمی ادا کریں گے۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔ شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔