لاہور کے 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور کے 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، سعید احمد سعید، جنید ریاض ) کورونا وائرس کے حملوں میں پھر تیزی آگئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہلک وائرس سے مزید 8 اموات 395 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،شہرکے سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 319 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 111 آئی سی یو اور 17  وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور کے مزید 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو محدود کر دیا گیا، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے لاہور کے مزید 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا، ان میں سٹریٹ نمبر 12 ڈبل ایف بلاک فیز4، مین سٹریٹ غازی روڈ آر بلاک فیز 2 ڈی ایچ اے، سٹریٹ نمبر 8 آفیسر کالونی والٹن روڈ، سٹریٹ نمبر  4 ڈبل ڈی بلاک فیز 4 ڈی ایچ اے، چلڈرن لائبریری کمپلیکس، 4 ایوان تجارت روڈ نزد باغ جناح، ہیراں روڈ اسلام پورہ، گلی نمبر 27 راجگڑھ، مکان نمبر 42 اے سے 46 اے تک محلہ نیو چوبرجی پارک، مکان نمبر 390 اے سے 394 اے تک گلشن بلاک، گلشن راوی، راشد سٹریٹ مکان نمبر ایک سے4  بند روڈ سوڈیوال، گلی نمبر 7 جی او آر 2 ، مکان نمبر 57 سے 61 ایف بلاک وحدت کالونی وحدت روڈ شامل ہیں۔ 

سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں اور ان کے کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت/ مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer