سمگلرز کا کسٹم ٹیم پر حملہ، اہلکاروں کو زخمی کردیا

سمگلرز کا کسٹم ٹیم پر حملہ، اہلکاروں کو زخمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا بادامی باغ میں ستارہ العثمان گڈز ٹرانسپورٹ اڈہ پر چھاپہ، سمگلرز نے کسٹمز کی ٹیم پر ہلہ بول کر متعدد اہلکاروں کو زخمی کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے بادامی باغ میں ستارہ العثمان گڈز ٹرانسپورٹ اڈہ پر چھاپہ مارا تو سمگلرز نے کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم پر ہلہ بول دیا۔ سمگلرز کے پتھراؤ سے کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے سپاہی اصغر بھنڈر کا سر پھٹ گیا جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

سمگلرز نے کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم کو یرغمال بھی بنائے رکھا، پتھراؤ سے کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے سمگلرز کی شدید مزاحمت کے باوجود گودام سے ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ خشک دودھ، سپاری، رانی جوس اور چاکلیٹس کی بھاری کھیپ قبضہ میں لے لی۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز سلمان جاوید اور انسپکٹر اشفاق ہمدانی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے، کسٹمز اینٹی سمگلنگ حکام کے مطابق معروف ٹرانسپورٹر حاجی نبی بخش کے گودام میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔