(سٹی42) کرونا وائرس کے اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 53 مشتبہ مریض رپورٹ، کرونا کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیرنگرانی ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کرونا کے 3 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیرنگرانی ہیں۔ایک مریض ڈی ایچ کیو وہاڑی، 1 خوشاب اورایک میانوالی کے ہسپتال میں زیرنگرانی ہے۔ تینوں مشتبہ مریض پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ہسپتالوں میں زیرنگرانی ہیں۔ترجمان کے مطابق اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 53 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔50 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ 10 مریضوں کو فوری کلئیر، 40 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیرکیاگیاجبکہ 3 کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں۔