ایف بی آر کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری

ایف بی آر کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری، ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیم کا گورومانگٹ روڈ پر واقع ظفر بینکویٹ ہال پر چھاپہ، سیلز پرچیز,بنک اکاؤنٹس اور شادیوں کی بُکنگ کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

ایف بی آر نے گورومانگٹ روڈ پر ظفر بینکویٹ ہال میں چھاپہ مار کر سیلز ,پرچیز کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے، ایف بی آر کی ٹیم نے ظفر بینکویٹ ہال کی بینک اسٹیٹمنٹس اور بکنگ کا 5سالہ ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ کی سربراہی میں کارروائی کی، ڈپٹی کمشنر محمد علی میو، نعیم چوہدری، عاطف نواز وڑائچ، سیدہ لبنیٰ شاہ، انسپکٹر نعیم عباس شاہ,جلیل اعوان، محمد نواز گھرکی، اجمل حسین، رانا سلمان سکندر، ثاقب کھوکھر بھی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ظفر بینکویٹ ہال کا سال 2016 کا انکم ٹیکس آڈٹ جاری ہے، نوٹسز کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر چھاپہ مار کارروائی کرکے ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer