ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائس چئیرمین اتحاد پنجاب کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کرنے کا فیصلہ

وائس چئیرمین اتحاد پنجاب کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن:وائس چئیرمین اتحاد پنجاب نے احتجاج کا آخری راونڈ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا، مطالبات کی منظوری کے لئے 13مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے۔

باربارحکومتی وعدہ خلافیوں سے تنگ وائس چئیرمین اتحاد کی جانب سے اب پنجاب اسمبلی کے سامنے دوران سیشن احتجاج کیا جائیگا۔وائس چئیرمین اتحاد کے زرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج اسمبلی سیشن کے دوران ترمیم منظورکروائے بغیر ختم نہیں کرینگے۔

حکومت اور قیادت کی جانب سے ہر بار طفل تسلیاں دی گئیں۔ احتجاج میں دوسرے شہروں سے بھی وائس چئیرمین شریک ہونگے۔