ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا: ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا: ترجمان پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور سمیت  پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر ریجن تھا۔ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ متعلقہ انتظامیہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔