سٹی 42 : حکومت آزادکشمیر نے محکمہ صحت کے ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی۔
محکمہ خزانہ نے ہیلتھ الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کو نظرثانی شدہ ہیلتھ الاؤنس دیا جائے گا۔ ہیلتھ الاؤنس یکم جنوری 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا۔ نظرثانی شدہ ہیلتھ الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
الاؤنس کی ادائیگی سابقہ شرائط و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔ فیصلے سے محکمہ صحت کے ہزاروں ملازمین مستفید ہوں گے۔
