ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت سے فرار ہونے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

عدالت سے فرار ہونے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عدالت سے فرار ہونے والا ملزم شان چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا ۔ 

ملزم شان بخشی خانہ سے فرار ہونے پر دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم تھانہ اقبال ٹاؤن کے مقدمہ میں کیمپ جیل سے عدالت لایا گیا تھا۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم فراری کی اطلاع پرپولیس نے سرچ آپریشن کیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ریزرو انسپکٹر جوڈیشل سید حماد شاہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم شان کو گرفتار کیا۔ 

گرفتار ملزم شان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز، ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو دوبارہ عدالت پیش کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے۔