سٹی 42 : وارداتوں کی ڈبل سینچری کرنیوالا ملزم ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آگیا ۔
پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کیخلاف کارروائیوں میں تیزی کردی گئی ہے۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔ترجمان ڈولفن کا کہنا ہےکہ کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم کیخلاف چوری، ڈکیتی و جھپٹا کے 185 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم مختلف کریمینل گروہوں کا سرغنہ ہے۔
گرفتار ملزم شعبان کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کردیا گیا ۔