ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 241 ٹریفک حادثات، 267 افراد زخمی

لاہور میں 241 ٹریفک حادثات، 267 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 267 زخمی ہوئے، جن میں سے 94 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 173 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔