ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس میں آگ، تمام مسافر محفوظ

کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس میں آگ، تمام مسافر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:   کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق آگ لگتے ہی بس میں سوار تمام مسافروں کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا اور صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے بچا لیا۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گرمی کی شدت کے باعث بس کے انجن میں لگی۔ واقعے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے تاکہ آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔