وقاص احمد: لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک افسوسناک وقعہ پیش آیا جہاں گھر کی چھت سے گرنے کے باعث 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 13 سالہ بلال اپنے گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اچانک گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اہل خانہ اسے فوری طور پر سروسز ہسپتال لے گئے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہل خانہ پر غم کی فضا طاری ہے۔