ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومنہ اقبال ہراسانی کیس:مقدمہ درج ، ثاقب چدھڑسمیت متعدد افراد نامزد

مومنہ اقبال ہراسانی کیس:مقدمہ درج ، ثاقب چدھڑسمیت متعدد افراد نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ سمیرا خان اور دیگر ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر سائبر ہراسگی، بلیک میلنگ اور غیر قانونی نگرانی (سرویلنس) کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے مومنہ اقبال اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دیں۔

شکایت کے مطابق مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی سے متعلق معلومات سامنے آنے کے بعد شادی سے انکار کیا، جس پر مبینہ طور پر انہیں نجی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا جانے لگا۔

ایف آئی آر میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ نے 2023 میں اداکارہ کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرکے ان کا ایک رشتہ بھی ختم کروایا۔

حکام کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔