ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ سیکریٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی عائد

سندھ سیکریٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکریٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے مراسلے میں سکیورٹی اہلکاروں کو آم کی پیٹیوں کو سندھ سیکریٹریٹ لانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ کسی کو بھی آم کی پیٹیاں سیکریٹریٹ کے اندر لانے نہ دی جائیں، سیکریٹریٹ کی کسی بھی عمارت میں ڈبے اور پیٹی لے جانے کی اجازت نہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی عملہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آم کے ڈبوں اور پیٹیوں کا داخلہ بند کرے۔