ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمیاتی تبدیلیاں، پاکستان متاثرہ ممالک میں شامل ہے: آصف علی زرداری

موسمیاتی تبدیلیاں، پاکستان متاثرہ ممالک میں شامل ہے: آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

 صدر نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر  کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدت سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، فضا میں کاربن کے عالمی اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

 انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششیں اقتصادی منصوبے اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہیں۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پلاسٹ کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا۔

  انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کیلئے مل کر کام کریں۔