قیصرکھوکھر:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے حوالےسےانتظامات مکمل، سیکرٹریٹ میں صوبائی کنٹرول روم قائم، 100 سے زائدافسران وملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔
سیکرٹری بلدیات شکیل احمد کے مطابق صوبائی کنٹرول روم صوبہ بھر میں جاری صفائی آپریشن کی نگرانی کرے گا، کنٹرول روم 24گھنٹے تین شفٹوں میں کام کرے گا،شکایات درج کروانے کیلئےکنٹرول روم کے نمبرز جاری کر دئیےگئے ،صوبائی کنٹرول روم کے نمبرز042-99213470 اور 99213417 جاری کیا گیا۔
کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1198 کے نمائندے بھی موجود ہونگے،شہری شکایات ہونے پرمتعلقہ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں،تمام اضلاع کو آلائشوں سے پاک بنانے کیلئےہمارا عملہ تینوں روز فیلڈ میں موجود رہے گا،ستھرا پنجاب کے تحت 100% گاڑیاں اور مشینری صفائی آپریشن میں استعمال کی جائے گی۔
27ہزار سے زائد جامع مساجداور عید گاہوں کی صفائی کا عمل جاری ہے،عید کے تینوں روز 1لاکھ 39ہزار سے زائد عملہ صفائی ستھرائی کیلئےڈیوٹی پر مامور رہے گا،36ہزار سے زائد گاڑیاں صفائی آپریشن کے لئےاستعمال کی جائیں گی،صوبہ بھر میں شہریوں کی آگاہی ،ویسٹ بیگز کی تقسیم کیلئے4ہزار کیمپس لگائے گئے۔
آلائشوں کی کولیکشن کیلئے3 ہزار سے زائد عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کئےگئے ،عید کے تینوں روز آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں، شہری عید کے موقع پر ہمارے عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔