ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کیلئے بڑی خبر

عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی۔

سیکرٹری داخلہ کے جاری کردہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 قیدی مستفید ہونگے، پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائیں گے۔ 

سیکرٹری داخلہ نےسزامیں معافی پاکستان پریزن رولز1978کےرول 216کے مطابق دی، مخیرحضرات کی جانب سےنادارقیدیوں کےجرمانےکی ادائیگی سےقیدی رہاہوئے۔

اچھے کردار کے باعث بھی سزا میں کمی سے بھی قیدی رہا ہوئے، پریزن رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ 

دہشتگردی، فرقہ واریت، بغاوت یا ریاست مخالف سرگرمی پر سزا یافتہ قیدی مستفید نہیں ہونگے، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی، اغوا کے مجرمان بھی سزا معافی سے مستفید نہیں ہونگے۔ 

مالی غبن اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں یافتہ قیدی مستفید نہیں ہونگے، 1سال کےدوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پرسزادیئےگئے قیدی مستفید نہیں ہونگے، محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔