عابد چودھری :چوہنگ میں شہری باسط کےقربانی کےبکرےچوری ہو گئے،ملزمان گھرمیں بندھے3بکرےچوری کرکےفرارہو گئے۔
ملزمان کی گاڑی میں بکرےلےجاتے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنےآگئی۔
فوٹیج کے مطابق سفید رنگ کی گاڑی میں موجود ملزم کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
بکروں کی مالیت6لاکھ50ہزارروپے بتائی گئی ہے،ویڈیو کے باوجود ملزم نہ پکڑےجاسکے،متاثرہ شہری کی تھانہ چوہنگ میں بکرے چوری کی درخواست درج کروا دی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی.
