ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی؛ بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی؛ بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت متاثرہ نوجوان سدھیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا، مجھے آج وکیل نے بتایا تو میں پیش ہو گیا۔

متاثر دھن راج نے عدالت میں بیان دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، عدالت نے  استفسار کیا کہ تمہیں کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں؟۔

نوجوان نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں،میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer