ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ! انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا  

 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ! انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 22 ہزار پر پہنچ گیا۔

 جمعرات کو سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 22 ہزار 281 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 21 ہزار 799 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسےکی  کمی ہونے کے بعد ڈالر 282.22 روپے سے کم ہوکر 282.10 روپے کا ہو گیاہے۔